مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جے کی جانب سے ازاربند کی550 روپے میں فروخت، برانڈ حقیقت سامنے لے آیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مولانا طارق جمیل کے برانڈ ایم ٹی جے کی جانب سے ازاد بند کی 550 روپے میں فروخت پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جس پر مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی جانب سے وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے عوام کو مطلع کیا کہ ایم ٹی جے برانڈ نہ تو ازار بند بناتاہے اور نہ ہی فروخت کرتا ہے، 550 روپے میں ازار بند فروخت کرنے کی خبریں غلط ہیں، برانڈ نے اس کو جھوٹی خبر قرار دیا اور عوام سے مطالبہ کیا کہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے دوررہیں اور اس لوگوں کو بے نقاب کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے مولانا طارق جمیل کی اس ازار بند کو لے کر کردار کشی کا سلسلہ جاری تھا۔ جس پر برانڈ کو وضاحت کرنا پڑی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *