’’فیصل واوڈا نے حلقے میں نوکریوں کی بارش کی جس میں تحریک انصاف ڈوب گئی اور ن لیگ ۔۔‘‘حامد میرکا الیکشن پر دلچسپ تجزیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)سینئر تجزیہ کار حامد میر نے این اے 249میں پیپلز پارٹی کی فتح اور تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹیوں پر شکست پر طنزکرتےہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میںکہا ہے کہ ’’ آخرکار رزلٹ آ ہی گیا این اے 249 کراچی میں فیصل واؤڈا نے نوکریوں کی بارش کی جس کے پانی میں تحریک انصاف ڈوب گئی

پیپلز پارٹی جئے بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے اس پانی میں سے نکل گئی اور مسلم لیگ ن ہانپتی رہ گئی‘‘۔ واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے-249 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے میدان مار لیا۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار محض 683 ووٹ کے فرق سے کامیاب ہوئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ عبوری نتیجے کے مطابق قادر خان نے 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسمٰعیل 15 ہزار 473 ووٹ حاصل کر کے دوسرے اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر احمد کمالوی 11 ہزار 125 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال چوتھے نمبر پر 9 ہزار 227 ووٹ حاصل کرسکے اور اس سے قبل اس حلقے سے کامیاب ہونے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف محض 8 ہزار 922 ووٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر آئی۔غیر حتمی نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران مجموعی طور پر 73 ہزار 471 ووٹس ڈالے گئے جن میں سے 731 مسترد ہوئے اور ٹرن آؤٹ 21.64 فیصد رہا۔مذکورہ نشست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نومنتخب سینیٹر فیصل واڈا کی جانب سے مارچ میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مستعفی ہوجانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *