’’پاکستان پیپلز پارٹی کی الیکشن میں فتح ‘‘ مریم نواز کو حیران کن پیش کش کر دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست دینے پر مل کر جشن منانے کا کہہ دیا۔ناصر حسین شاہ نے ٹوئٹر پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ

’الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جانے کا آپ کو پورا حق حاصل ہے اور آپ اسے ضرور استعمال بھی کریں۔‘انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سلیکٹڈ جماعت پی ٹی آئی کو بدترن شکست دینے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اختلافات اپنی جگہ پر ہیں لیکن مقصد ایک ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کی فتح تمام اپوزیشن کی فتح ہے، چلو جشن منائیں۔واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *