این اے 249میں بدترین شکست ، پی ٹی آئی نے ملبہ الیکشن کمیشن پر ڈال دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے این اے 249 کے ضمنی الکیشن کے نتائج کو مسترد کردیا ہے، خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ دو نمبر سے الیکشن کرانے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو لڑنےکی ضرورت ہی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے

ہوئے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی جیت پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ پورا بلدیہ حیران اورپریشان ہےکہ پیپلزپارٹی کیسےجیت گئی؟نجی ٹی وی اےآروائی کے مطابق پی پی کی جیت ایسے ہے جیسے بلدیہ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں، تین دن پہلے ہونیوالے سروے میں بھی پیپلزپارٹی کہیں نہیں تھی، کسی سروے کمپنی نے بھی پیپلزپارٹی کو پانچواں نمبرسےاوپر نہیں دیاتھا۔خرم شیر زمان نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن کو پری پلانٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ کسے اوپر لانا ہے اورکسے نیچے؟پیپلزپارٹی کی کامیابی نےثابت کردیا کہ یہ دھاندلی تھی، ثابت ہوا کہ دونمبر سے الیکشن کرانے ہیں تو سیاسی جماعتوں کو لڑنےکی ضرورت ہی نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *