قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرکٹ کے میدانوں کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فولوورز کی تعداد2 ملین ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی20 ریکنگ میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس سے قبل وہ تیسرے نمبر پر تھے۔ وہ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں اور کوہلی کو انہوں نے دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ بابراعظم 863 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر براجمان ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بابراعظم چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ بابراعظم ٹی20کرکٹ میں تیزترین6 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بھی ہیں۔ انہوں نے 165 میچز میں 6 ہزار رنز مکمل کئے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 184 میچز کھیل کر 6 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔ بابراعظم نے2015 سے اپنے ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تین سال بعد ہی دوسرے نمبر پر آگئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو نمبر ون پوزیشن تک پہنچنے میں6 سال لگے۔ ویرات کوہلی2008 سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور2013 میں پہلی بار نمبر ون کھلاڑی بنے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *