فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مقرر کر دیاگیا۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ساتھ کام کریں گے۔ وہ جمعرات کو

عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کووزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اپنےعہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کیلئے گرین سگنل دے دیا، تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب کو وزیرمملکت اطلاعات کی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا وہ اپنےعہدےکاحلف کل اٹھائیںگے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *