جہانگیر ترین کیس میں کون اسلام آباد سے کال کرتا ہے ؟ راجہ ریاض کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور جہانگیر ترین کے ہم خیال کے گروپ کے رکن راجہ ریاض نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق راجہ ریاض کا کہناتھا کہ سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباسے کال کرتی ہے ، وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے قبل میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے،امید ہے ہمارا کپتان ہماری بات کو سنے گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے آ ج ملاقات کرنے والے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے 33ممبران قومی و صو بائی اسمبلی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے 11قومی اسمبلی اور 22 صوبائی اسمبلی کے ممبران ہیں۔قومی موقر نامے کے مطابق رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ممبران قومی اسمبلی میں راجہ ریاض ، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری ، خواجہ شیراز ، مبین عالم انور،جاوید وڑائچ ، غلام لالی ، غلام بی بی بھروانہ ، فیض الحسن شاہ ، صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان شامل ہیں ۔ ایم پی ایز میں صو بائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صو بائی وزیر اجمل چیمہ ، مشیران عبد الحئی دستی ، امیر ایم خان ،رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ اور ایم پیز میں خرم لغاری، اسلم بھروانہ ،نذیر چوہان ٗآصف مجید، بلال وڑائچ ، آ فتاب ڈھلوں ٗ طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ ٗ عمر تنویر بٹ ، امین چوہدری، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، سعید اکبر نوانی اور صائمہ نعیم شامل ہیں ۔یاد رہے کہ دونوں دیرینہ دوستوں کے درمیان یہ طویل عرصے بعد ملاقات ہے۔جہانگیر ترین کے خلاف اس وقت اہم کیس عدالت میں چل رہا ہے اس درمیان یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *