تیسراٹی ٹوئنٹی میچ ، پاکستان نے زمبابوے کوجیت کیلئے بڑا ہدف دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےزمبابوے کو163 کا ہدف دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نےمقررہ 20اورز میں3وکٹ کے نقصان پر 163 رنز بنا کر زمبابوے کو

جیت کیلئے تگڑا ہدف دے دیا ، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ اوپنر شرجیل خان 18رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔قومی ٹیم کپتان بابر اعظم رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ محمدرضوان نے بہترین اننگز کھیلتے ہوئے89بنائے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج فیصلہ کن میچ کے لیے ہرارے کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *