ماسک نہ پہننے پر100روپے جرمانےکی سزا کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)حکومت گلگت بلتستان نے ماسک نہ پہننے والے کو 100 روپے جرمانہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لیے بھی کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے، گلگت بلتستان کےداخلی راستوں پر اسکریننگ سائٹس بنائی جائیں گی۔ دوسری جانب لاہور میں ماسک نہ پہننے پر موٹرسائیکل سواروں،

ذاتی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کابھی چالان کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سی ٹی او لاہور سید حماد عابد نے فیصل چوک مال روڈ پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسانی جانیں ضروری اور اس کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے،چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، کار میں بغیر ماسک ایک فرد کا چالان نہیں ہوگا، دو یا دو سے زائد افراد کیلئے ماسک ضروری ہو گا، موٹرسائیکل پر سنگل سوار ہونے کی صورت میں چالان نہیں ہوگا، پبلک سروس وہیکلز میں 50 فیصد سواریوں کی اجازت ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہی روز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2609 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے،پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 08 مقدمات بھی درج کرائے گئے۔لاہور، 2089 موٹرسائیکلوں، 200 رکشوں، 155 کاروں،114 پبلک ٹرانسپورٹ، 47 منی مزدا اور 04 ٹرالر کا چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔قبل ازیں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا مشن ، پنجاب پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کی موٹرسائیکل سے ہوا نکالنا شروع کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے جوان مختلف مقامات پر شہریوں کو روک کر ان کی موٹر سائیکل سے ہوا نکال رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *