پاکستان کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ، کمپنیوں نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)آکسیجن پروڈیوسرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک آکسیجن کی شدید قلت کی طرف جا رہا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو آکسیجن فراہمی جاری رہی تو صحت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے رہے تو ہسپتالوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات ایسے ہی رہے تو صورتِ حال بھارت کی

طرح ہو سکتی ہے۔آکسیجنپروڈیوسرز کے مطابق آکسیجن کی ملکی پیداوار کا زیادہ حصہ صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت سے آکسیجن پیدا کر رہے ہیں۔آکسیجن پروڈیوسرز نے کہا کہ آکسیجن پیدا کرنے کے لیے پلانٹس کو بلا تعطل بجلی کی ضرورت ہے۔آکسیجن پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ تمام پلانٹس پوری صلاحیت سے آکسیجن پیدا کریں تو صحت کے شعبے کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *