تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے جوتا اتا ر کر ملازم کو دے مارا، ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دولہہ کی جانب سے ملازم کو جوتا مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار دولہہ اپنے پیٹرول پمپ پر کھڑے ہو کر پہلے ملازم کی بات سنتے ہیں پھر اپنا جوتا اتار کر اپنے ملازم کے سر پر مارتے ہیں ، ابتک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ذرائع کے مطابق یہ پٹرول پمپ بھی حکومتی رکن اسمبلی کی ملکیت ہے جہاں لوگوں کے سامنے ملازم کی

تضحیک کی گئی ۔ یاد رہے کہ واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہونے پر چند مقامی صحافیوں کی جانب سے انکی کوریج کا بائیکاٹ کیا گیا تھا ۔ تحریک انصاف کے چکوال ون سے ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اپنے ملکیتی پیٹرول پمپ ملازم پر سر عام جوتے برسا رہے ہیں ۔ موصوف حادثاتی طور پر قومی اسمبلی کیا پہنچے آئے روز ان کی بدتمیزیاں بڑھتی جا رہی ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *