دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ متعارف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ارب پتی شخصیت اور کامیاب انٹرپرینیور آزاد چائے والا نے دوسری بیوی کی تلاش کے لیے ویب سائٹ لانچ کردی۔جیو نیوز کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ اور دیگر ہنر فراہم کرنے والی

مشہور شخصیت نے منفرد ویب سائٹ متعارف کراکر ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔ آزاد چائے والا کی جانب سے اس بار ایک منفرد اور انوکھی ویب سائٹ سیکنڈ وائف ڈاٹ کام (Secondwife.com) متعارف کروائی گئی ہے، ویب سائٹ مسلمانوں کو ازدواجی خدمات فراہم کرے گی اور اس کے ذریعے مسلمان اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسری ،تیسری اور چوتھی شادی کرسکیں گے ویب سائٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ متعارف کرانے کا مقصد ایسی خواتین کی مدد کرنا ہے جن کو شوہروں کی تلاش ہے اور انہیں ایسے مردوں سے رابطے میں لانا ہے جو دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی کی تلاش میں ہیں۔آزاد چائے والا نے مزید کہا کہ ہم نے اس پراجیکٹ پر بہت سا پیسہ اور وقت خرچ کیا ہے اور اس کی کامیابی پر بھرپور یقین رکھتے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *