انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (آن لائن)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار رہا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے152.90روپے سے بڑھ کر153.10روپے اور قیمت فروخت153روپے سے بڑھ کر153.20روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے152.90روپے سے بڑھ کر153.20روپے اور قیمت فروخت153.20روپے سے بڑھ کر153.50روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید183.50روپے سے گھٹ کر182.80روپے اور قیمت فروخت185روپے سے گھٹ کر184.50روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213روپے سے گھٹ کر212روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر214روپے ہوگئی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *