شوگر مافیا کیخلاف ایکشن لیں تو کہتے ہیں ہم خاص لوگ ہیں ،وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی مافیا کے خلاف کچھ کریں تو بھی کہتے ہیں کہ ہم خاص لوگ ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر نوشہرہ پہنچے جہاں انہوں نے جلوزئی میں ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ سستے فلیٹس کا منصوبہ

کم آمدنی والے افراد کے لیے ہو گا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو معاشرہ کمزور طبقہ کا دھیان نہیں رکھ سکتا وہ اوپر نہیں گیا، جلوزئی میں منصوبے سے کم آمدنی والے طبقے کو گھر میسر آسکے گا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب ہوتا ہے طاقتور کو قانون کے نیچے لانا اور بنانا ری پبلک میں طاقتور کیلئے الگ قانون ہوتا ہے لیکن پاکستان میں لوگوں کو قانون کی بالادستی کی سمجھ نہیں آ رہی اور طاقتور قانون کے نیچے نہیں آنا چاہتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ کبھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جیسے اتحاد بنائے جاتے ہیں تو کبھی شوگر مافیا لوگوں کو مہنگی چینی بیچتی ہے۔ ٹیکس نہیں دیتے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *