کالعدم جماعت کا مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کالعدم جماعت کا لاہور میں مسجد رحمت للعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہونے کے بعد اپنا لاہور میں مرکزی دھرنا ختم کر دیا ہے ۔ کالعدم جماعت کے کارکنا ن اور اعلیٰ قیادت پچھلے کئی دنوں سے مسجد کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے تھے ۔ دوسری جانب کالعدم تحریک کے

سربراہ کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تعلقات عامہ کے افسر عتیق احمد نےاس پیشرفت کی تصدیق کی۔نجی ٹی وی کے مطابق رہائی کے فوری بعد تحریک کے امیر یتیم خانہ چوک پہنچے جہاں ان کا کارکنان سے خطاب متوقع ہے، کالعدم تحریک کے سربراہ کی رہائی قومی اسمبلی کےاجلاس میں فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کی قرارداد پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی ہے۔قبل ازیں حکومت اور کالعدم تحریک کے مابین مذاکرات میں مثبت پیشرفت،جماعت کے سربراہ نے دھرنا ختم کرنے اور 20اپریل کو لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ کالعدم تحریک کے امیر کی حکومتی مذاکراتی ٹیم کیساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے 20اپریل کولانگ مار چ کی کال کوواپس لینے کی حامی بھر لی ہے ۔ حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق ، گورنر پنجاب سمیت وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت شامل تھے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *