حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کے بعد لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال

لاہور( این این آئی)حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔پی ٹی اے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہورکے چوک یتیم خانہ اور اطراف میں

انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ امن و امان کے تناظر میں یتیم خانہ چوک کے اطراف میں10کلومیٹر تک ڈیٹا سروسز بند کی گئیں تھی تاہم اب پی ٹی اے نے ڈیٹا سروسز پر پابندی ختم کردی ہے۔لاہور میں شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند تھیں جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اور انٹر نیٹ سروسز دونوں متاثر ہوئی تھیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن امور انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *