راولپنڈی کے مختلف مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا، فیض آباد انٹرچینج بند

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی کے مختلف ‏مقامات کو ایک بار پھر سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہیوی مشینری اور کنٹینرز فیض آباد کے مقام پر پہنچا دیئےگئے ‏ہیں جب کہ ڈبل روڈ، شمس آباد سے

آئی جے پی روڈ جانے والا لنک روڈ بھی بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی ذرائع کے مطابق ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاندی چوک اور‏سسکتھ روڈ پر بھی ہیوی مشینری پہنچادی گئی ہے۔رحمان آباد سے ملحقہ علاقوں کو بھی سیل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیض آباد انٹرچینج اور مری ‏روڈ کو ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے۔اسلام آباد جانےوالی اور راولپنڈی آنے والی مری روڈ بھی بندکر دی گئی ہے۔ ٹیکسلا، واہ اور دیگر ‏شہروں سے راولپنڈی جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں رکھی جارہی ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *