سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریف کرنیوالوں کی شامت آگئی سی ٹی ڈی نے سخت ترین قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (این این آئی)سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایکمذہبی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کے ذریعے اشتعال پھیلانے کے واقعات کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے ایف آئی اے سائبرکرائم کے ساتھ حکمت عملی بنالی ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف شرانگیز ی پھیلانے پر بھی کارروائی ہوگی۔حکام نے بتایا مذہبی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کی

فہرست مرتب کرلی گئی اور ایف آئی ایسائبرکرائم میں باقاعدہ شکایت درج کرلی گئی ہے۔سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ، ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا کہ کالعدم جماعت سے منسوب سوشل میڈیا کی نشاندہی کرلی گئی ہے ، ہنگامہ آرائی کیلئے بھڑکانے والوں نے ایف آئی اے سائبرکرائم سے رجوع کرلیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *