تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں نے جہانگیر ترین کو استعفوں کی پیشکش کر دی

لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے جہانگیر ترین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ، جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا مشاورتی اجلاس 21 اپریل کو بلالیا۔قومی اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پربیٹھک ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا بیانیہ وزیراعظم عمران خان تک پہنچانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 26 راکین اسمبلی نے شرکت کی ، ہم خیال گروپ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان یا ممکنہ طور پر ان

کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے 2 سے 3 اراکین نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دی اور کہا کہ ناانصافی کی صورت میں استعفے دینے کا آپشن موجود ہے لیکن اجلاس میں استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم اجلاس میں انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا جب کہ اجلاس میں حکومت سے ناراض ارکان اسمبلی سے بھی رابطوں کا بھی فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں 26 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جن میں راجا ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، نذیر چوہان، اسلم بھروانہ، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان،عون چوہدری اور عمران شاہ و دیگر شامل تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *