سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں توقع سے زائد اور زبردست اضافے کی سمری تیار

لاہور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں توقع سے زائد اور زبردست اضافے کی سمری تیار، پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافے کی سمری وزارتی کمیٹی کو ارسال کر دی گئی، سمری میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ دس فیصد اضافے سے دی جائے، سمری میں دوسری تجویز کے مطابق دو ماہ کی تنخواہ پندرہ فیصد اضافے کے ساتھ دی جائے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کی زیرصدارت سب کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاق کی طرز پر پنجاب میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر غور کیا گیا۔ اس اجلاس میں تیسری تجویز یہ دی گئی کہ رمضان پیکج کے تحت ایک ماہ 25 فیصد اضافی تنخواہ دے دی جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *