وزیر خارجہ کا ایک ہی ہفتے کے دوران متحدہ عرب امارات ، ایران قطر اور ترکی کے دوروں کا فیصلہ،پہلے مرحلے میں کہاں جا پہنچے؟

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اماراتی وزارت خارجہ کے سینئر حکام اور یو اے ای میں تعینات پاکستانی سفیرافضال محمود نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور زیر بحث آئینگے۔وزیر خارجہ

اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات کے مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر کی وضاحت کریں گے ۔وزیر خارجہ کا یہ دورہ ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل ہے ۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کے اس دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیر خارجہ ایران ، قطر اور ترکی بھی جائینگے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *