پنجاب حکومت کا اسکول کھولنے کا اعلان‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت کا 19اپریل سے 13اضلاع میں4کلاسز کھولنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ بروز پیر 19اپریل سے پنجاب کے متاثرہ13 اضلاع میں تمام سکولز نویں تا بارہویں کلاسیں

سوموار سے جمعرات تک کھولے جائیں گے ۔ ان13 اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، سرگودھا،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، اور شیخوپورہ شامل ہیں۔دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے 19اپریل سےنویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کی کلاسز بحال کرنے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ 19 اپریل سے ‏تعلیمی ادارے کھولنے جارہے ہیں، طلبامرحلہ وارطریقےسےکلاسزمیں آئیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے بتایا کہ میٹرک امتحانات21مئی ،انٹرکے17جون کومنعقد ہوں گے جب کہ کلاس ‏اول سےآٹھویں تک کی کلاسزعید تک بندرہےگی۔واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *