میٹرو ٹریک بند کرنے والے پکڑے گئے مظاہرین کی گرفتاری کے بعد پریڈ کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی ) راولپنڈی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس کا ٹریک بند کرنے والے احتجاجی مظاہرین کو گرفتار کرکے ان سے پریڈ کروادی ، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر

وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے میٹرو ٹریک بند کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کیا ہوا ہے اور راولپنڈی کے میٹرو بس ٹریک پر گرفتاری کے بعد مظاہرین کی ایک لمبی لائن لگی ہوئی ہے ، جن سے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پریڈ کروائی جارہی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب انعام غنی، چیف کمشنرو آئی جی اسلام آباد، کمشنر راولپنڈی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں  ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو علاقے کلیئر کرانے پر مبارکباد اور اس دوران

شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کیلیے کلیئر ہیں، لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے راستے بحال کردیئے، رینجرز اور پولیس نے انتظامیہ کے ساتھ ملکر اچھا کام کیا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *