پنجاب کے مختلف اضلاع میں چار سے پانچ روز تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ روز میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔نجی ٹی و ی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ راولپنڈی ، چکوال ، اٹک سمیت مختلف شہروںمیں آج سے

ہفتے تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ طوفانی صورتحال بھی اختیار کر سکتیں ہیں ۔دوسری جانب اندرون سندھ میں آندھی اور تیز بارشوں کا امکان ہے جس کا الرٹ جاری کردیا گیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اندرون سندھ میں آندھی، تیز بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے سندھ نے بارشوں سے متعلق ڈپٹی کمشنرز لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر کو مراسلہ جاری کردیا ۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد میں بدھ سے ہفتے تک تیز بارش کا امکان ہے، ضلعی انتظامیہ تمام ضروری اقدامات مکمل کرے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کی جانی و مالی املاک کی حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *