فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چودھری کو وزارت اطلاعات کا کام سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات کا

قلمدان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تجویز کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کو وزیرِاطلاعات مقرر کرنے کے فیصلے کا اعلان جلد متوقع ہے۔ ۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت مکمل کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات، توانائی، ایوی ایشن، اقتصادی امور اور کشمیر کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بعض وزرا فارغ ہونگے اور کچھ نئے چہرے شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسروبختیار اپنے موجودہ عہدے پر نہیں رہیں گے۔ وزیر اطلاعات شبلی فراز کو وزارت پیٹرولیم اور ایوی ایشن کی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔شہر یارآفریدی سے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ فخرامام کو دوبارہ چیئرمین کشمیر کمیٹی کا قلمدان سونپا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات ونشریات کو دوالگ حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات میں وزیر مملکت اور نشریات میں معاون خصوصی لگایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمرایوب سے توانائی اور پیٹرولیم کی وزارت واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *