سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب میں رمضان المبارک کے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امت مسلمہ کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی ، سعودی عرب نے باقاعدہ رمضان المبارک نظر آنے کا اعلان کر دیا ۔ عرب ذرائع ابلاغ کے

مطابق بروز منگل سعودی عرب میں پہلا روزہ رکھا جائے گا ۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلی رمضان المبارک 13 اپریل بروز منگل کو ہوگی۔عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ سعودی عرب کےسپریم کورٹ نے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شہادت دیں۔سعودی حکام نے سخت ترین ایس او پیز کے تحت رواں سال رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔مسجد الحرام کے مشرقی حصے سمیت 5 جگہوں کو نماز کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.