“حکومت کی حمایت کرنیوالے جہانگیرترین سے سبق سیکھیں جہانگیر ترین کو حضرت علی کا قول یاد کرانا چاہتی ہوں کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو، مریم نواز نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کے مابین جو معاملات ہیں ان کے بارے میں میں کچھ نہیں کہوں گی میں صرف یہ کہوں گی کہ جب تک آپ جہانگیر ترین کا نمک کھا رہے تھے ، جب تک آپ جہانگیر ترین کا جہاز استعمال کررہے تھے ، جب تک آپ جہانگیر ترین کے

خرچے پر عیش کر رہے تھے ، جب تک آپ ان کی گاڑیاں ان کے گھر کے علاوہ ہر چیز استعمال کر رہے تھے ، اس وقت تک وہ شوگر مافیا نہیں تھے ، آج اچانک آپ کو یاد آگیا کہ وہ شوگر مافیا ہیں اور ان پر مقدمات بنانا یاد آگیا ہے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام ممبران کو یہ کہوں گی کہ اس سے عبرت سیکھیں ، اور میں جہانگیر ترین کو حضرت علیؓ کا یہ قول یاد کرانا چاہتی ہوں ، انہوں نے فرمایا تھا کہ جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو ۔ دوسری جانب جاتی امرا ء اراضی کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو (ن) لیگ کی نائب صدرمریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جاتی امرا اراضی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز نے موقف اپنایا کہ حکومت کے دبا پر نیب درخواستگزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے، عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواستگزار کو گرفتار کر سکتا ہے۔لیگی رہنما موقف اپنایا کہ نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواستگزار کو عبوری ضمانت منظور کرے۔‎

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.