راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او15لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا پیکیج لیں گے،دیگر مراعات میں کیا کچھ شامل ہوگا؟پڑھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر 15لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا پیکیج لیں گے۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق پنجاب ہائوسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ 18 فروری 2021 کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے ایک نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب حکومت نے رودا کے سی ای او عمران امین کی تقرری کی شرائط اور معاملات طے کرلیے ہیں جو اس تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔ وہ بنیادی تنخواہ

3 لاکھ روپے، 8 لاکھ روپے کے ماہانہ ڈویلپمنٹ الائونس، 2 لاکھ 40 ہزار کے ماہانہ رہائش الائونس، ڈیڑھ لاکھ روپے کے ماہانہ یوٹیلٹی چارجز، 13 سو سی سی کار اور ڈرائیور ، مقامی/لاہور استعمال کیلئے پی او ایل کے ماہانہ 300 لیٹرز، سرکاری دوروں کے لئے POL اصل استعمال کی بنیاد پر قابل قبول ہوگا، گریڈ 22 کے افسر کے لئے قابل قبول سفری الائونس اور طبی سہولت اور سیلولر کنکشن سمیت10 ہزار روپے ماہانہ ٹیلیفون کی سہولت لیں گے۔خیال رہے سپریم کورٹ خصوصاً سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شہباز شریف کے ماتحت حکومت پنجاب کی قائم کردہ متعدد کمپنیوں کے سربراہوں کو دیئے گئے پے پیکیجز کو مسترد کردیا تھا اور اس سلسلے میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پر طنز کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.