یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان المبارک پیکج کا اعلان کر دیا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا جو 10 اپریل سےنافذ العمل ہوگا ۔ رمضان پیکج کے تحت چینی، آٹا، دالوں، بیسن اور برانڈڈ مصنوعات کی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق رمضان پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے، گھی 298 اور آٹےکا 20 کلوکا تھیلا 800 روپےمیں ملے گا

جب کہ بیسن 20 روپے سستاکرکے 140 روپے اور کھجوریں 20 روپے کمی کے بعد 160 روپے کلو فروخت کی جائیں گی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پردال ماش دُھلی ہوئی 10 روپے کمی کے بعد255 روپے، دال مونگ 10 روپے کمی کے بعد 240 روپےکلو، سرخ مرچ 200 گرام پیکٹ 20 روپے کمی کے بعد 180 روپے، دھنیا پاؤڈر 200 گرام 9 روپے سستا کرکے81 روپے،گرم مصالحہ مکس 50 گرام 6 روپے سستا کرکے 59 روپے،گرم مصالحہ پاؤڈر 7 روپے سستا کرکے 60 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ اسی طرح برانڈڈ کمپنیوں کی چائے کی پتی 47 روپے تک سستی کرکے 869 روپے اور مختلف کمپنیوں کے مشروبات کی ڈیڑھ لیٹر بوتل کی قیمت 45 روپے سستی کرکے 317 روپے میں فروخت کی جائے گی ۔ مزید برآں مختلف کمپنیوں کا ڈبہ پیک دودھ 20 روپے سستا کرکے 134 روپےفی لیٹر اور ڈبہ پیک کریم 10 روپے تک سستی کرکے 55 روپے کی کردی گئی ہے۔دوسری جانب رمضان المبارک میں عوام کو آٹا ‘گھی ‘چینی ‘ اور دیگر ضروری اشیاء کو یوٹیلیٹی سٹور میں فراہمی برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور انجینئر فہیم احمد خلیل کی زیر صدارت گذشتہ روز منعقد ہواجس میں صوبائی وزیر خوراک خلیق الرحمان ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشمع نعمت‘ ممبر ان صوبائی اسمبلی ‘ آصف خان‘ وسیم حیات ‘ عائشہ بانو‘ شگفتہ ملک ٗ ً ًآسیہ خٹک ‘ آسیہ اسد ‘یوٹیلٹی سٹور کے منیجرفرید حیات ‘ محکمہ خوراک کے افسران اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور انجینئر فہیم احمد خلیل نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو آٹا چینی‘ گھی اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے انکو تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈیڈیک چیئرمین نے کہاکہ عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا اور رمضان المبارک میں عوام کیلئے بنیادی اشیاء ضروریہ جس میں آٹا‘ چینی ‘گھی اوردیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کیلئے ویلج کونسل کی سطح پر یقینی بنایاجائیگا اور تمام ویلج کونسل میں برابری کی بنیاد پر اشیاء خوردنوش ملے گا‘ انشاء اللہ اس سال کے آخر میں تمام یوٹیلٹی سٹور ز کا ڈیٹاکو کمپیوٹرائز ڈ کردیا جائیگا جبکہ آٹے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔ جبکہ گرانفروشی اور بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیاگیا اور یوٹیلیٹی سٹور میں عوام کو بلاتعطل فراہمی کیلئے فوکل پرسن منتخب کئے جائینگے جبکہ یوٹیلیٹی سٹور کی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی جس دکاندار کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹورکی اشیاء پائی گئیں تو انکے خلا ف سخت تادبیی کاروائی ک عمل میں لائی جائیگی ڈیڈیک چیئرمین نے رمضان المبارک سے قبل دوبارہ اجلاس طلب کرنے کے بھی ہدایت کردی ۔#/s#

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *