قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ کی پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ خان کی پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کی اہلیہ عظمیٰ نے مالم جبہ میں بنائی گئی پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پرڈال دی جو تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی

۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈکوچ و سابق کپتان کی اہلیہ عظمیٰ خان سیاحت کی شوقین ہیں اور وہ بچوں کے ساتھ ملک کے سیاحتی مقامات کی سیر کرتیں رہتی ہیں ۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔مصباح الحق نے کہا ہے کہ موزوں کنڈیشنز میں ون ڈے اور ٹی 20دونوں سیریز جیتیں گے،جنوبی افریقہکی کنڈیشنز وائٹ بال کرکٹ کیلئے انتہائی موزوں ہیں، ہم ون ڈے سیریز جیت کر سپر لیگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائیں گے، ٹی 20سیریز میں کامیابی سے ورلڈکپ کی تیاری ہوگی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو پاکستان سے تیسرے ون ڈے میں اپنے اسٹار پلیئرز کاگیسو ربادا، کوئنٹین ڈی کک، لونگی نگیڈی، ڈیوڈ ملر اوراینرچ نورکیا کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا، یہ سب آئی پی ایل کیلیے رخت سفر باندھیں گے،البتہ کپتان ٹیمبا باووما ان کی عدم دستیابی کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔انھوں نے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہاکہ ابتدائی2 میچز میں ہمیں اپنے بہترین پلیئرز کی خدمات حاصل ہوں گی، ہمارے لیے ان میں مثبت نتائج حاصل کرنا ضروری ہے، میں یہ نہیں کہوں گا کہ ہم تیسرا میچ ہار جائیں گے کیونکہ ہمارے پاس بہتر متبادل موجود ہیں، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، ہم اپنے اور بھارتی بورڈ کے درمیان تعلقات کا احترام کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ جو کھلاری یہاں موجود ہیں انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈز اسی گروپ سے منتخب کیے جائیں گے، اس لیے ان کیلیے ضروری ہے کہ ٹیم میں جگہ پکی کرنے کیلئے ملنے والے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *