تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، پی ٹی آئی اے کے سندھ اسمبلی کے رکن نے استعفیٰ دے دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے کریم بخش گبول نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کریم بخش گبول نے کہا کہ حلقے کا ایم این اے مجھے اور میرے حلقے کے عوام کو نظرانداز کرتا

ہے، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت سب کو شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی، کریم بخش گبول نے حلقہ پی ایس 100 سے انتخاب لڑ کر کامیابی حاصل کی اور رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔ استعفیٰ دینے کے بعد کریم بخش گبول نے اپنا موبائل فون بھی بند کر دیا ہے۔انہیں اور ان کے حلقے کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *