حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی صارفین سے وصول کیا جانے والا نیلم ،جہلم سرچارج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیلم، جہلم سرچارج ختم کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دو سال سے جمع ہونے والے اضافی سرچارجز صارفین کو واپس بھی کئے جائینگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ ارب روپے سے زائد جمع ہونیوالے سرچارج کو واپس کیا جائےگا۔نیلم ،جہلم سرچارج کی مد میں 10 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ہر ماہ وصول کئے جا رہے تھے۔ دسمبر 2018 سے اب تک جمع ہونیوالے سرچارجز کا سپیشل آڈٹ کروانے کے بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ وزارت پاور ڈویژن نے تمام کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *