موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ+ این این آئی)ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھنے کے بعد یاماہا کمپنی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، یاماہا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں سات ہزار تک اضافہ کیا گیا ہے، وائی بی۔زیڈ125 کی قیمت اب ایک لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر ایکلاکھ 69 ہزار ہو گئی

ہے، YB125-ZDX کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 1 لاکھ 82 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے، YBR-125G کی قیمت 1لاکھ 90ہزار کی بجائے اب 1 لاکھ 97ہزار روپے کر دی گئی ہے، یاماہا کمپنی کی جانب سے قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا ہے، یاد رہے کہ اٹلس ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہو چکا ہے،سی ڈی 70، سی بی 150 ایف سمیت دیگر کی قیمت میں 2 ہزار روپے تک اضافہ ہو گیا ہے،کمپنی اس سے قبل رواں سال جنوری میں 3 ہزار اور فروری میں 3400 روپے تک اضافہ کرچکی ہے۔اٹلس ہونڈا کی سی بی 150 ایف 2 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 52 ہزار 900 روپے،سی ڈی 70 کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے 82 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ہونڈا کمپنی نے سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت ایک ہزار روپے بڑھا کر 88 ہزار 900، پرائیڈر 100 سی سی کے نرخ ایک ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 500 مقرر کر دی ہے۔اٹلس ہونڈا نے سی جی 125، سی جی 125 ایس ایس ای اور سی بی 125 ایف ایس ای کی قیمتوں میں بھی 1600 روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ان کے نرخ بالترتیب ایک لاکھ 36 ہزار 50، ایک لاکھ 64 ہزار 500 اور ایک لاکھ 97 ہزار 500 روپے ہوگئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *