عوام کے لئے اہم خبر، حکومت نے 9 شہروں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائدکردی

سرگودھا(این این آئی) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت 9 شہروں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس پر سختی سے احکامات اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا صورتحال کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی،

سرگودہا،فیصل آباد،ملتان سمیت 9 شہروں میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اور اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔مراسلہ میں بتایا گیا کہ اس پابندی کے حکم نامہ کا اطلاق بس، کوسٹر، ٹیکسی،رکشہ، ویگن،چنگچی پر ہو گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *