مریم نواز کی طبیعت ناساز، لندن سے ڈاکٹر جاتی امراپہنچ گئے ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی خرابی صحت کا معاملہ، شریف خاندان کے ذاتی چیف معالج ڈاکٹر عدنان لندن سے لاہور پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابقڈاکٹر عدنان مریم نواز کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے لاہور پہنچے ہیں۔ نواز شریف کی

خصوصی ہدایت پر ڈاکٹر عدنان مریم نواز کا چیک اپ کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان نواز شریف کے ذاتی معالج بھی ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ لے لئے گئے، مریم نواز کے ٹیسٹوں کی رپورٹس کے بعد آئندہ کے علاج کا طریقہ وضع کیا جائے گا۔ لیگی رہنما کا گلہ ایک ہفتے سے خراب تھا، ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز 3 روز سے تمام سیاسی اور خاندانی سرگرمیاں ختم کر کے رائے ونڈ میں آرام کر رہیں ہیں۔ لیگی رہنما کو تھائی رائیڈ کا مرض بھی لاحق ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کی طبعی رپورٹس کی روشنی میں علاج تجویز کریں گے۔ ڈاکٹر عدنان مریم نواز کے کا تفصیلی چیک اپ کے بعد نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.