وزیراعظم کا حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کےعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی

رپورٹ کے مطابق دوسری جانب غیر رسمی گفتگو میں صحافی نے حماد اظہر سے سوال کیا کہ آپ کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔جس پر حماد اظہر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ افواہ ہو گی۔خیال رہے کہ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست پر پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی سے شکست کے بعد خبریں سامنے آئی تھیں کہ حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.