پریگمیٹک پالیٹکس میں زرداری کے سامنے سب بچے اعتزاز احسن نے ایک ایک کر کے سابق صدر کی کامیابیاں گنوادیں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پریگمیٹک پالیٹکس میں آصف علی زرداری کے سامنے سب بچے ہیں۔ آصف علی زرداری کو جو بھی ٹارگٹ ملا انہوں نے پورا کیا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ انہیں ٹارگٹ ملا کہ انہوں نے فاروق لغاری کے لیے ووٹ لینے ہیں اور انہیں صدر بنانا ہے، آصف زرداری نے یہ ٹارگٹ پورا کیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کا ٹارگٹ تھا کہ انہوں نے خود

صدر بننا ہے، اسٹیبلشمنٹ سمیت ہر کوئی ان کے خلاف تھا مگر تمام تر مشکلات کے باوجود انہوں نے نمبرز پورے کیے اور صدر بنے۔معروف قانون دان اور پی پی رہنما نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں بھی پریگمیٹک پالیٹکس ہی کرنی ہے وہاں کوئی اخلاقیات کی سیاست نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں ایسے ایسے لوگ موجود ہیں جوکہتے تھے کہ میری جائیداد یہاں بھی نہیں اور وہاں بھی نہیں اور ان لوگوں پہ کئی کئی مقدمات بنے ہوئے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کچھ لوگ ایسی بڑی بڑی بیماریاں بنا کر لندن چلے جاتے ہیں۔ میاں صاحب نے ایسی بیماری بنائی کہ ہر کوئی سانس روکے بیٹھا تھا کہ اف اللہ میاں صاحب کو جہاز میں بیٹھاؤ اور لندن پہنچاؤ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.