کرونا وباء ، دنیا کب تک اپنے معمول پر آجائے گی ، بل گیٹس نے بڑی پیش گوئی کر دی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے دعویٰ میں کہا ہے کہ آئندہ سال 2022کے اختتام تک دنیا اپنے معمول پر آجائے گی ۔ برطانوی مؤقر نامے کی رپورٹ کے مطابق پولش اخبار اور ٹیلی ویژن TVN24 کو ایک انٹرویو میں بل گیٹس نےپیش گوئی کی سال 2022 کے اختتام تک امید ہے کہ دنیا کرونا وباء سے چھٹکارا

حاصل کرلے گی اورانسانی زندگی اپنے معمول پر آجائے گی ۔ بل گیٹس نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے 1.75 بلین ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2021 کے اختتام تک تقریباً دو ارب کورونا ویکسین کی خوراکیں غریب ممالک تک پہنچ جائیں گی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.