سندھ حکومت کا کوئی اسکول بند نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوئی اسکول بند نہیں ہوگا ، صرف اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند

کرنے کے حوالے سے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔نجی ٹی وی اے آرو ائی کے مطابق وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب اور کے پی کے میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر ملک کے کچھ اضلاع میں 11 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں۔دوسری جانب سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کی شادی کو 20 سال مکمل ہونے پر ان کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔سعید غنی کی بیٹی نرمین سعید غنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والدین کی تصویر شیئر کی ہے۔نرمین سعید غنی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ماما بابا! آپ کو شادی کی 20ویں سالگرہ مبارک ہو۔انہوں نے لکھا کہ ماشااللہ! آپ کی جوڑی اس پوری کائنات کی سب سے خوبصورت جوڑی ہے۔سعید غنی کی بیٹی نے لکھا کہ آپ دونوں نے ہمیشہ میری رہنمائی کی اور مجھے سپورٹ کیا۔نرمین سعید غنی نے لکھا کہ آپ دونوں کو 20 سال کا ساتھ مبارک ہو۔اس کے علاوہ نرمین سعید غنی نے اپنے والدین کی شادی کی 20ویں سالگرہ کی تقریب کی تصویریں بھی ٹوئٹر پر شیئر کیں۔دوسری جانب سعید غنی نے بھی اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپنی شادی کی سالگرہ کی تقریب کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بچوں نے انہیں اور ان کی اہلیہ کو خوبصورت سرپرائز دیا۔سعید غنی کی فیملی فوٹو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.