پی ڈی ایم میں جاری اختلافات ، آصف زرداری نے اہم اشارہ دیدیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جاری اختلافات کو ختم کرنے کا اشارہ دے دیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اختلافات کو ختم کروانے کے لیے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) نے کوششیں تیز کردی ہیں۔بی این پی کے وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی جس میں پی ڈی ایم میں جاری اختلافات کو ختم کرنے پر غور کیا گیا۔ملاقات میں آصف علی زرداری نے اختلافات ختم کرنے کے لیے بی این پی کے ذریعے مسلم لیگ ن کو مصالحتی پیغام دیا، جسے بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت کل ن لیگی قیادت تک پہنچائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.