کرونا کی تشویشناک صورتحال، تعلیمی ادارے مزید بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ آج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تحت وزرائے تعلیم کانفرنس آج ہوگی ، جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمودکریں گے

۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق کانفرنس میں محکمہ صحت کے وزرا،متعلقہ حکام شرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کےوزرائےتعلیم آن لائن شریک ہوں گے۔کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے تجاویزپیش کی جائیں کی ، جس کے بعد تعلیمی ادارے کھلے رکھنے یا بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.