اندرون ملک پروازوں میں کھانے کے بعد پانی کی سروس پر بھی پابندی عائد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سول ایوی ایشن نے اندرون ملک پروازوں میں کھانےکے بعد پانی کی سروس پر بھی پابندی عائد کر ‏دی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر سی اے اے نے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ اندرون ملک ‏پروازوں میں کھانے کے بعد پانی کی سروس پربھی پابندی ہو گی۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اس حوالے سے سول ایوی ایشن کی

جانب سےاحکامات جاری کردئیےگئے ہیں۔ ڈائریکٹر ‏ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ پروازوں میں ‏مسافروں کو پانی کی سروس معطل رہے گی۔سی اے اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مسافروں کیلئےسیٹوں پرہی پانی کی بوتلیں ‏مہیاکی جائیں، مسافروں کےجہاز میں سوار ہونے سے قبل ہی سیٹوں پر پانی رکھا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.