نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بار ہویں جماعت کے بورڈ امتحانات کب ہونگے؟ وفاقی وزیرتعلیم نے پریس کانفرنس میں بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں آنے والے امتحانات کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ہے ، نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بار ہویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات اپنے ٹائم ٹیبل کے

مطابق ہوں گے ، جو کہ مئی ، جون اور جولائی میں ہوں گے ، گزشتہ سال بغیر امتحانات کے بچوں کو پروموٹ کر دیا گیا تھا لیکن اس مرتبہ امتحانات لازمی ہوں گے ۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ سائینو فارم ویکسین کی ایک ملین, کین سینو کی 60 ہزار خوراکوں کے لیے آرڈر دئیے جاچْکے ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کورونا ویکسین کے حوالے سے مہم جاری ہے، سائینو فارم ویکسین کی ایک ملین, کین سینو کی 60 ہزار خوراکوں کے لیے آرڈر دئیے جاچْکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دونوں ویکسینز کے کچھ روز تک پاکستان میں پہنچنے کے امکانات ہیں، اپریل میں لاکھوں اضافی خوراکوں کے حوالے سے معاملات بھی چل رہے ہیں انشاء اللہ۔ایک اور ٹوئٹ میں معاونِ خصوصی نے کہا کہ گزشتہ شام میری سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹرٹیڈروس سے ویکسین سپلائی چین پر بات چیت ہوئی، خاص کر ‘گاوی’ کے ذریعے ویکسین کی دنیا میں فراہمی پربات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سربراہ ڈبلیو ایچ او کا مدد اور یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.