پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما انتقال کر گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بشیر احمد ہالیپوتہ پیپلز پارٹی کے سینئر بزرگ کارکن تھے جو تین بار رکن قومی اسمبلی اور دو بار رکن سندھ اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر چکے تھے۔بشیر احمد ہالیپوتہ کافی دنوں سے علیل تھے

اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بشیر احمد ہالیپوتہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.