شاہد آفریدی کا فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو داماد بنانے کا فیصلہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی کی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے منگنی طے پا گئی ہے۔ اس بات کا انکشاف معروف سپورٹس رپورٹر احتشام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کیا انہوں نے کہاکہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی کے بعد وہ شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی طے پانے کی خبروں کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ رشتہ طے پا گیا ہے اور دو سال بعد باضابطہ طور پر منگنی کی جائے گی جب سابق کرکٹر کی بیٹی اپنیتعلیم مکمل کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹوئٹ اس لئے کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلی افواہوں کا خاتمہ کیا جا سکے، انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں خاندانوں کی عزت کا خیال کیا جائے اور ان کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظار کیا جائے اور دونوں خاندانوں کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.