’’پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح ‘‘ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری کہا ہے کہ ’’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘‘۔

سینٹ انتخابات میں بڑا اپ سیٹ ،پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دیدی ۔پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 169 جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔ دوسری جانب حکومت نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں سات ووٹ مسترد ہوئے ہیں۔ جیت کا فرق صرف پانچ ووٹوں کا ہے۔ یوسف رضا کی جیت کے نتائج کو چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت سے پی ڈی ایم کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب ہو گئے، حفیظ شیخ کو شکست ہو گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.