سینیٹ انتخابات ، آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے سابق صدر آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق آصف زرداری جب ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو بیلٹ پیپر پر مارکنگ کے دوران ہاتھوں کی کپکپاہٹ کے سبب ان سے

بیلٹ پیپر پر غلط جگہ نشان لگ گیا جس بنا پر ان کا پہلا بیلٹ پیپر ضائع ہوگیا۔سابق صدر نے نئے بیلٹ پیپر کے لیے درخواست دی جس پر انہیں نیا بیلٹ پیپر جاری کیا گیا جس سے آصف زرداری نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔دوسری جانب سینیٹ کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر حکومتی اراکین نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی جب کہ وزیراعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.