سینیٹ انتخابات، اسلام آباد کی خواتین کی نشست پر کونسی پارٹی بازی لے گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک )سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی خواتین کے لیے مختص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار فوزیہ ارشد کامیاب قرار پائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی امیدوار فوزیہ ارشد نے 174 ووٹ لیے

ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ان کے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ نواز کی امیدوار فرزانہ کو 161 ووٹ ملے ہیں جبکہ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق سینیٹ میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ کو شکست دے دی۔پاکستان مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 169 جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔سینیٹ کی 37 خالی نشستوں پر انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اور سندھ سے 7 سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔سینیٹ الیکشن میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان سے آزاد امیدوار عبدالقادر اور جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب ہوگئے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.