’’ڈسکہ میں شکست قبول کرنے کے بعد مریم کے ہوش ٹھکانے لگیں گے‘‘ن لیگ کوذہنی دھچکا ، حیران کن دعویٰ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں شکست کو قبول کرنے میں ن لیگ کو کچھ وقت لگے گا، شکست قبول کرنے کے بعد مریم کے ہوش ٹھکانے لگیں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے

مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ایسے جھوٹ بیان کرتی ہیں کہ بھول جاتی ہیں سامنے قومی ادارے ہیں، ایسی سیاسی اداکاری کی جاتی ہے ہر روز پٹارے سے نیا جھوٹ ایجاد کیا جاتا ہے، سیاست کے ںشے میں یہ لوگ قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز مودی کےساتھ رشتےداری کونبھانےکی بھرپورکوشش کرتی ہیں، ایسےہی آج ایک نیاشوشہ جعلی راجکماری نےچھوڑاہے، مریم نوازنےڈسکہ کےالیکشن کوملکی اداروں کیساتھ جوڑنےکی کوشش کی،۔وزیر آبادمیں جیتےہیں تووہاں کہتےہیں شفاف الیکشن ہوگیا،ڈسکہ میں شکست ہوئی ہےتوکہتےہیں یہاں دھاندلی ہوئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.