’’سینٹ انتخابات سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگنے کاامکان‘‘ پی ٹی آئی کے سینئرترین رہنما نے راہیں الگ کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کا ٹکٹ 35 کروڑ روپے میں بکا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے

جس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی ایک جگہ بیٹھے بات کر رہے ہیں ، جس میں انہوں نے کہا کہ تین چار لوگ بیٹھ کر اپنے من پسند لوگوں کو سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹیں دیں ، سیف اللہ ابڑو اس قابل نہیں ہے کہ میں اس کا ذکر بھی کروں ، لیکن یہ ٹکٹ 35کروڑ روپے میں بکا ہے۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو محض 6 ماہ پہلے پارٹی مین آئے تو ایسے شخص کو کس بنیاد پر ، کس میرٹ پر سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔پی ٹی رہنمالیاقت جتوئی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اشارہ دیدیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے کام کرنے والے مرکزی رہنماؤں کومسلسل نظرانداز اور مایوس کیا گیا، وزیراعظم کوتحفظات پرمبنی خط لکھ دیا ہے ۔ دوسری طرف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے اْمیدوار سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئے گئے ، الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل منظور کرلی اور انہیں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *